وزیر اعلی ٰپنجاب نے وزیراعظم سے آلو کی ریکارڈ پیداوارکو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ایکسپورٹ کی اجازت طلب کرلی

لاہور۔5فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آلو کی ریکارڈ پیداوارکو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے وزیراعظم سے برآمد کرنے کی اجازت طلب کرلی ہے۔پاکستان میں موجود قازقستان کے اعلی ٰسطح کے وفد اور پنجاب حکومت کے مابین آلو کی برآمد کیلئے آج اہم پیش رفت متوقع ہے۔ پنجاب حکومت کے آلو برآمد کرنےکے لئے موثر اقدامات یقینی بنانے کے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے جاری …

لاہور۔5فروری (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آلو کی ریکارڈ پیداوارکو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے وزیراعظم سے برآمد کرنے کی اجازت طلب کرلی ہے۔پاکستان میں موجود قازقستان کے اعلی ٰسطح کے وفد اور پنجاب حکومت کے مابین آلو کی برآمد کیلئے آج اہم پیش رفت متوقع ہے۔

پنجاب حکومت کے آلو برآمد کرنےکے لئے موثر اقدامات یقینی بنانے کے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے جاری ہیں ۔آلو کے نرخ میں استحکام اور کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے نئی ایکسپورٹ مارکیٹ تک رسائی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آلو کی برآمدات کیلئے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جارہی ہے۔ قازقستان پہلا قدم ہے جلد مزید بین الاقوامی زرعی منڈیوں تک رسائی حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں آلو کی ریکارڈ پیداوار کو کوڑیوں کے بھائو نہیں بکنے دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اپنے کسان کو مڈل مین یا مارکیٹ کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑوں گی۔کسانوں کو بہتر معاوضہ دلانے کے لیے پنجاب حکومت وفاق کے ساتھ مل کر نئی برآمدی منڈیوں کے حصول پر عملی اقدامات کر رہی ہے۔آلو کی بمپر کراپ کسان کے لیے پریشانی نہیں بلکہ خوشحالی کا پیغام لائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر اپنے پیغام میں ہے کہ پنجاب میں آلو کی ریکارڈپیداوار حاصل کرکے تاریخی سنگِ میل عبور کرلیاہے۔

رواں سیزن پنجاب میں آلو کی 12 ملین میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔ آلو کی پیداوار میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 25 فیصد نمایاں اضافہ ہواہے۔آلو کی برآمدات کیلئے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جارہی ہے۔آلو کے نرخ میں استحکام اور کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے نئی ایکسپورٹ مارکیٹ تک رسائی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

قازقستان کے ساتھ آلو کی برآمدات بارے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت کے آلو ایکسپورٹ کے لئے موثر اقدامات یقینی بنانے کے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی آلو کی برآمد کے سلسلے میں اگلے ہفتے اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔