اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی مشنز اور پاکستانی و کشمیری برادری نے اپنے کشمیری بھائیوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کے لئے جلسے ، جلوس، ریلیوں، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقادکیا ، عالمی برادری کے سامنے بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ …
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے بھر پور اظہار یکجہتی ،جلسے، جلوس، ریلیوں، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں جمعرات 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستانی مشنز اور پاکستانی و کشمیری برادری نے اپنے کشمیری بھائیوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کے لئے جلسے ، جلوس، ریلیوں، سیمینارز اور دیگر تقریبات کا انعقادکیا ، عالمی برادری کے سامنے بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت پر جاری رکھے گا۔
بھارتی مظالم کی مذمت اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے ملک بھر اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں ریلیوں، انسانی زنجیریں، امن واک اور خصوصی دعائوں کے ساتھ یہ دن منایا گیا۔ ملک بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جس کے بعد کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سائرن بجائے گئے۔مختلف تقریبات بشمول سیمینارز، جلوس اور میڈیا مہم ملک بھر میں منعقد ہوئے جس میں کشمیریوں کے لیے پاکستان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی جہدوجہد پر زور دیا گیا۔
سیاسی رہنمائوں نے تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اس دن کی مناسبت سے عوامی اجتماعات، کشمیر کے شہداء کے لیے دعائیں اورمقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔ اس حوالہ سے وفاقی دارالحکومت میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی اور اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔








