وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے قازقستان کے ایلامن گروپ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے قازقستان کے ایلامن گروپ کے وفد نے اہم ملاقات کی اور گلگت بلتستان میں پلیسر گولڈ مائننگ میں فوری طور پر 20 ملین ڈالر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ابتدائی سرمایہ کاری کے بعد معدنی شعبے میں …

اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ سے قازقستان کے ایلامن گروپ کے وفد نے اہم ملاقات کی اور گلگت بلتستان میں پلیسر گولڈ مائننگ میں فوری طور پر 20 ملین ڈالر سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ابتدائی سرمایہ کاری کے بعد معدنی شعبے میں مزید سرمایہ کاری کے منصوبوں پر اظہار مسرت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایلامن گروپ جدید اور بین الاقوامی معیار کی مائننگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید مائننگ ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ایلامن گروپ اور چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اور ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف انویسٹمنٹ ذوالفقار علی نے سرمایہ کاروں کو مکمل سہولت کاری کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ ایلامن گروپ کی جانب سے گلگت بلتستان میں سونے کے ذخائر پر تفصیلی ابتدائی مطالعہ مکمل کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایلامن گروپ کا مائننگ منصوبوں کے ساتھ مقامی کمیونٹی ڈیولپمنٹ اور CSR اقدامات کا اعلان خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایلامن گروپ نے مقامی شراکت داروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر پر اتفاق کیا ہے۔ قیصر اھمد شیخ نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے بورڈ آف انویسٹمنٹ پرعزم ہے۔