اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کااجلاس پیر9فروری کی شام 5بجے تک ملتوی کردیاگیا۔جمعے کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں انجم عقیل خان کی توجہ مبذول نوٹس پیش ہورہی تھی کہ اس دوران عالیہ کامران نے کورم کی نشاندہی کی،گنتی کرنے پرارکان کی تعدادپوری نہ نکلی جس پرڈپٹی سپیکرسیدغلام مصطفیٰ شاہ نے کورم پوراہونے تک اجلاس ملتوی کردیا۔ اجلاس جب دوبارہ شروع ہواتوڈپٹی سپیکرنے گنتی کی ہدایت کی،مطلوبہ اراکین کی تعدادپوری …
قومی اسمبلی کااجلاس پیر9فروری کی شام 5بجے تک ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کااجلاس پیر9فروری کی شام 5بجے تک ملتوی کردیاگیا۔جمعے کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں انجم عقیل خان کی توجہ مبذول نوٹس پیش ہورہی تھی کہ اس دوران عالیہ کامران نے کورم کی نشاندہی کی،گنتی کرنے پرارکان کی تعدادپوری نہ نکلی جس پرڈپٹی سپیکرسیدغلام مصطفیٰ شاہ نے کورم پوراہونے تک اجلاس ملتوی کردیا۔ اجلاس جب دوبارہ شروع ہواتوڈپٹی سپیکرنے گنتی کی ہدایت کی،مطلوبہ اراکین کی تعدادپوری نہ نکلی جس پرانہوں نے اجلاس پیر9فروری کی شام 5بجے تک ملتوی کردیا۔جمعے کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں تین بلوں کی منظوری دی گئی جبکہ دوبل اور ایک قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی۔








