قومی اسمبلی نے ایسوسی ایٹڈپریس آف پاکستان ترمیمی بل 2025 سمیت تین بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں ایسوسی ایٹڈپریس آف پاکستان ترمیمی بل 2025 سمیت تین بلوں کی منظوری دیدی گئی، جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرقیصراحمدشیخ نے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2025قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے منظورکردہ صورت میں زیرغورلانے کی تحریک پیش کی، اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں ایوان میں …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی میں ایسوسی ایٹڈپریس آف پاکستان ترمیمی بل 2025 سمیت تین بلوں کی منظوری دیدی گئی، جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیرقیصراحمدشیخ نے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2025قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے منظورکردہ صورت میں زیرغورلانے کی تحریک پیش کی، اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں ایوان میں پیش کردیا۔بعدازاں ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دے دی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرقیصراحمدشیخ نے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے ایسوسی ایٹڈپریس آف پاکستان ترمیمی بل 2025قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے منظورکردہ صورت میں زیرغورلانے کی تحریک پیش کی، اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں ایوان میں پیش کردیا۔بعدازاں ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دے دی۔اسی طرح وفاقی وزیرقیصراحمدشیخ نے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے اخبارکے ملازمین (شرائط ملازمت) ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے منظورکردہ صورت میں زیرغورلانے کی تحریک پیش کیا، اجازت ملنے پرانہوں نے بل ایوان میں ایوان میں پیش کردیا۔بعدازاں ایوان نے بل کی شق وارمنظوری دے دی۔