لاہور۔6فروری (اے پی پی):بسنت فیسٹیول کے پہلے روز پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کو فراہم کی گئی مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت پر عوام نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔گجومتہ سے شہر کی طرف میٹروں بس سے جانے والے شہریوں نے "اے پی پی " سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عوام کی بڑی تعداد کو بسنت کی تقریبات میں شرکت کرنے میں آسانی ہوگی۔ …
بسنت فیسٹیول، پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کو فراہم مفت ٹرانسپورٹ سہولت پر عوام کاخوشی کا اظہار

مزید خبریں
لاہور۔6فروری (اے پی پی):بسنت فیسٹیول کے پہلے روز پنجاب حکومت کی جانب سے شہریوں کو فراہم کی گئی مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت پر عوام نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔گجومتہ سے شہر کی طرف میٹروں بس سے جانے والے شہریوں نے "اے پی پی ” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے عوام کی بڑی تعداد کو بسنت کی تقریبات میں شرکت کرنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تین دن میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین اور دیگر سرکاری ٹرانسپورٹ سروسز کو مفت رکھنا حکومت پنجاب اور وزیراعلی مریم نواز کا احسن اقدام ہے، جس سے خواتین، بزرگوں اور بچوں سمیت شہریوں کو بھرپور فائدہ ہوگا۔
شہریوں نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات عوامی سہولت اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں مفت ٹرانسپورٹ ایک بڑا ریلیف ہے، جس سے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو خاص طور پر فائدہ پہنچے گا۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت مستقبل میں بھی قومی و ثقافتی تقریبات کے مواقع پر ایسی سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔








