سیکورٹی کے معروضی حالات مین جوائنٹ چیک پوسٹیں شہریوں کی سکیورٹی کے لئے بنائی گئیں ہیں ، وزیر مملکت برائے داخلہ

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ سیکورٹی کے معروضی حالات مین جوائنٹ چیک پوسٹیں شہریوں کی سکیورٹی کے لئے بنائی گئیں ہیں، انہی چیک پوسٹوں پر سمگلنگ ، دہشت گردی کی روک تھام میں مدد ملی ۔ وہ جمعہ کو ایوان بالا میں توجہ دلائو نوٹس پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔ وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ بلوچستان چیک پوسٹوں پر …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ سیکورٹی کے معروضی حالات مین جوائنٹ چیک پوسٹیں شہریوں کی سکیورٹی کے لئے بنائی گئیں ہیں، انہی چیک پوسٹوں پر سمگلنگ ، دہشت گردی کی روک تھام میں مدد ملی ۔ وہ جمعہ کو ایوان بالا میں توجہ دلائو نوٹس پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔

وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ بلوچستان چیک پوسٹوں پر مامور تمام سکیورٹی اہلکاروں کے کندھے پر کیمرے نصب ہیں ،ایک ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے جہاں تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حب چیک پوسٹ کے حوالے سے صوبائی حکومت سے بات کی جائے گی ۔محمد عبدالقادر نے کہا کہ ہمیں اپنا ، حکومت اور ریاست کے تشخص کو ٹھیک رکھنے کے لئے ٹیکنالوجی کا سہارا لینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر نگرانی کے لئے کمانڈ سینٹر قائم کیا جائے ۔ جان محمد بلیدی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ کراچی داخل ہوتے ہیں تو حب چوکی کی چیک پوسٹ شہریوں کو بہت تنگ کرتی ہے ۔ ایک گاڑی کوئٹہ سے حب تک پہنچتی ہے وہ بے شمار چیک پوسٹیں عبور کر کے آتی ہے،پسنی چیک پوسٹ بدوک پر نصف گھنٹہ سے زائد چیکنگ پر لگتے ہیں ۔