اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل کے اندر ان کی پوزیشن اور عدالتی حکم کے مطابق سہولیات دی جارہی ہیں ، ان کا علاج بھی انہی کی مرضی کے مطابق ہورہا ہے ۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کے نکتہ اعتراض پر وضاحت …
عمران خان کو جیل کے اندر ان کی پوزیشن اور عدالتی حکم کے مطابق سہولیات فراہم، علاج بھی انہی کی مرضی سے ہورہا ہے،رانا ثناء اللہ خان

مزید خبریں
اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل کے اندر ان کی پوزیشن اور عدالتی حکم کے مطابق سہولیات دی جارہی ہیں ، ان کا علاج بھی انہی کی مرضی کے مطابق ہورہا ہے ۔
پارلیمنٹ کے ایوان بالا سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کے نکتہ اعتراض پر وضاحت کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کو جیل کے اندر ان کی پوزیشن اور عدالت کے حکم کے مطابق سہولیات دی جارہی ہیں یہاں تک کہ ان کا علاج بھی انہی کی مرضی سے ہورہا ہے ۔
سینیٹر اعظم سواتی کے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ اعظم سواتی کی اس بات کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان سے بھی غلطیاں ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے احتجاج سے پہلے ایک رات اور دن بات چیت کا عمل جاری رہا جس دوران کچھ چیزیں طے ہوئیں لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے ان پر عمل نہیں کیا گیا۔








