الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن شکیل احمد کی رکنیت بحال کر دی

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن شکیل احمد کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-23 سے رکن صوبائی اسمبلی شکیل احمد کی جانب سے ان کے مالی سال 25-2024 ء کے گوشوارے جمع کرانے پر ان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔ قانون …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے رکن شکیل احمد کی رکنیت بحال کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-23 سے رکن صوبائی اسمبلی شکیل احمد کی جانب سے ان کے مالی سال 25-2024 ء کے گوشوارے جمع کرانے پر ان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔ قانون کے مطابق 16 جنوری 2026 تک گوشوارے جمع نہ کرانے پر ان کی ممبر شپ معطل کی گئی تھی۔