صدر مملکت آصف علی زرداری کا وفاقی دارالحکومت میں دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ جمعے کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ جمعے کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔