اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):اظہارصدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ مسجد الکبریٰ میں خودکش دھماکا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ کارروائی ہے،معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ اپنے مذمتی بیان انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور دلخراش ہے،دہشت گردی کے خلاف پوری بزنس کمیونٹی یک زبان ہے،فتنہ الخوارج کو …
مسجد الکبریٰ میں خودکش دھماکا بزدلانہ کارروائی ہے، صدر اسلام آباد چیمبر

مزید خبریں
اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):اظہارصدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ مسجد الکبریٰ میں خودکش دھماکا انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ کارروائی ہے،معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔
اپنے مذمتی بیان انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت اور دلخراش ہے،دہشت گردی کے خلاف پوری بزنس کمیونٹی یک زبان ہے،فتنہ الخوارج کو امن و امان کو نقصان پہنچانے پر سخت سزا دی جائے۔انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،دہشت گرد عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔








