اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خود کش حملہ آور کی جانب سے راولپنڈی کے مضافات میں واقع امام بارگاہ میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نےشہداکے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی …
سپیکر قومی اسمبلی کی راولپنڈی کے مضافات میں واقع امام بارگاہ میں خود کش حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خود کش حملہ آور کی جانب سے راولپنڈی کے مضافات میں واقع امام بارگاہ میں خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نےشہداکے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اورکہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں.
بے گناہ اور معصوم نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ بزدلانہ فعل ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، ان کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اور قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحتیابی ، اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔








