وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ترلائی میں دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے افسوسناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

جمعہ کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں ہونے والے افسوسناک دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، اس بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ ہے، شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب متحد ہو کر امن، برداشت اور استحکام کے لئے کھڑے ہوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں۔ انہوں نے کہا کہاللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو ہر قسم کی شرپسندی اور دہشت گردی سے محفوظ رکھے۔