پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کی ترلائی دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے ترلائی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد دو روز قبل سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہونے والے بھاری نقصان کا بدلہ لینے کے لئے اس طرح کے بزدلانہ اقدامات پر اتر آئے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک امن دشمن عناصر کے خلاف یہ جنگ پوری قوت …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے ترلائی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد دو روز قبل سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہونے والے بھاری نقصان کا بدلہ لینے کے لئے اس طرح کے بزدلانہ اقدامات پر اتر آئے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک امن دشمن عناصر کے خلاف یہ جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔ جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی کھلی بزدلی کا ثبوت ہے۔

شیری رحمان نے دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہید ہونے والے افراد کے لئے مغفرت جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔سینیٹر شیری رحمان نے پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ ہسپتالوں میں زیر علاج زخمیوں کے لئے خون کے عطیات دیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد یہ بات ذہن نشین کر لیں کہ بہادر پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔