جہلم۔ 06 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے سوہاوہ کی مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرنا تھا۔معائنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر نے کریانہ سٹورز، سبزی و پھل فروشوں اور گوشت کی دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سرکاری …
اے سی سوہاوہ غزالہ اصغر کا مختلف مارکیٹوں کا دورہ، بھاری جرمانے

مزید خبریں
جہلم۔ 06 فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ غزالہ اصغر نے سوہاوہ کی مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کا اچانک دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرنا تھا۔معائنے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر غزالہ اصغر نے کریانہ سٹورز، سبزی و پھل فروشوں اور گوشت کی دکانوں پر قیمتوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے سرکاری نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصول کرنے پر متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے اور کئی کو سخت وارننگ جاری کی۔ انہوں نے دکانداروں کو واضح کیا کہ حکومتِ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے۔








