ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ سے سلطنتِ عمان کے پارلیمانی وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے جمعہ کو سلطنتِ عمان کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سلطنتِ عمان قریبی برادر اسلامی ممالک ہیں،پاکستان عمان کے …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے جمعہ کو سلطنتِ عمان کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سلطنتِ عمان قریبی برادر اسلامی ممالک ہیں،پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،عمان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بہترین میزبانی پر پاکستان سلطنتِ عمان کا شکر گزار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تعاون سے پاکستان اور عمان کے دوطرفہ روابط مزید مضبوط ہوں گے،دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات خطے میں امن اور استحکام کے ضامن ہیں۔ عمان کے پارلیمانی وفدکے ارکان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے لئے انتہائی محترم اور قریبی ملک ہے،پاکستان اور عمان کے تعلقات تاریخی، مذہبی اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں،پاکستانی تارکین وطن سلطنتِ عمان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، افرادی قوت اور پارلیمانی روابط کے فروغ پر اتفاق کیاگیا۔