اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ترلائی امام بارگاہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نمازیوں کو …
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ترلائی امام بارگاہ میں دھماکے کی مذمت، نمازیوں کو نشانہ بنانا نہایت بزدلانہ، انسانیت سوز اور قابل نفرت فعل ہے، عطاء اللہ تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ترلائی امام بارگاہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ نمازیوں کو نشانہ بنانا نہایت بزدلانہ، انسانیت سوز اور قابل نفرت فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان خراب کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ریاست عوام کے جان و مال اور مساجد و امام بارگاہوں کے تحفظ کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔








