وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ترلائی اسلام آباد میں امام بارگاہ میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ترلائی اسلام آباد میں امام بارگاہ میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام بارگاہ میں دہشت گردی کی یہ مذموم کارروائی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا سبوتاژ کرکے شہر کا امن تباہ کرنے کی گھنائونی سازش کا حصہ ہے ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے بم دھماکے میں …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ترلائی اسلام آباد میں امام بارگاہ میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام بارگاہ میں دہشت گردی کی یہ مذموم کارروائی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا سبوتاژ کرکے شہر کا امن تباہ کرنے کی گھنائونی سازش کا حصہ ہے ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے بم دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔انہوں نے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے واقعات پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔