کراچی۔ 06 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے راولپنڈی کے مضافات ترلائی کلاں میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعے میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد عناصر ملوث ہیں، جن کے ناپاک عزائم کو قوم کے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ناکام بنایا جائے گا۔ …
گورنر سندھ کی امام بارگاہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت

مزید خبریں
کراچی۔ 06 فروری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے راولپنڈی کے مضافات ترلائی کلاں میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس المناک واقعے میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد عناصر ملوث ہیں، جن کے ناپاک عزائم کو قوم کے اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ناکام بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ معصوم نمازیوں کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے اور پوری قوم سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ دہشت گردی اسلام اور انسانیت کے خلاف کھلی جنگ ہے اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔








