اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے ترلائی میں امام بارگاہ پر خودکش دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے امن، انسانیت اور قومی اتحاد کے خلاف سنگین جرم قرار دیا ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عبادت گاہ کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور قابلِ نفرت فعل ہے جس کا کسی بھی مذہب یا فرقے سے کوئی تعلق …
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی ترلائی میں امام بارگاہ پر خودکش دھماکہ کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے ترلائی میں امام بارگاہ پر خودکش دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے امن، انسانیت اور قومی اتحاد کے خلاف سنگین جرم قرار دیا ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عبادت گاہ کو نشانہ بنانا بزدلانہ اور قابلِ نفرت فعل ہے جس کا کسی بھی مذہب یا فرقے سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گرد کسی مذہب کے نمائندہ نہیں بلکہ یہ انسانیت کے دشمن ہیں جو معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور ایسے عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مؤقف اپنائے۔خالد حسین مگسی نے دھماکہ کےنتیجہ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔








