وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری کی ترلائی امام بارگاہ میں بزدلانہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری نے ترلائی امام بارگاہ میں بزدلانہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مقدس مقام پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بربریت اورانسانیت سوز فعل ہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گرد انسانیت کے دشمن …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خاں لغاری نے ترلائی امام بارگاہ میں بزدلانہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مقدس مقام پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا بربریت اورانسانیت سوز فعل ہے۔ جمعہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے ایسے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ قوم مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔ اویس لغاری نے کہا کہ ملک میں شر پسندی اور بدامنی پھیلانے کی ہر گز کسی کو اجازت نہیں دیں گے، بیرونی سرپرستی میں ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ہرگز کامیاب نہیں ہوگی، قوم اور سکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کے خلاف عزم غیر متزلزل ہے۔