وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے دھماکے میں معصوم نمازیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ پر پوری قوم کا دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے دھماکے میں معصوم نمازیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ پر پوری قوم کا دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد از جلد مکمل شفایابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

محمد حنیف عباسی نے واضح کیا کہ ان سفاک عناصر کا کسی مذہب یا قوم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم کے حوصلے پست کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے بلکہ یہ قوم کو دشمن کے خلاف مزید متحد کرتے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول میں ہمیشہ ناکام رہیں گے کیونکہ پاکستان کے تمام ریاستی ادارے اور پوری قوم دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے ایک ہی صفحے پر کھڑے ہیں۔