لاہور۔6فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی ،سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ ،سینئرنائب صدر رانا فاروق سعید اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے اپنے الگ الگ مذمتی پیغامات میں اسلام آباد کی امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے پس پردہ عناصر کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔سابق وزیر …
پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف اورجنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی سمیت دیگر کی امام بارگاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت

مزید خبریں
لاہور۔6فروری (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی ،سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ ،سینئرنائب صدر رانا فاروق سعید اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے اپنے الگ الگ مذمتی پیغامات میں اسلام آباد کی امام بارگاہ خدیجہ الکبری میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے پس پردہ عناصر کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ امام بارگاہ خدیجہ الکبری کے اندوہناک واقعہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے،بیگناہ شہریوں کا خون بہانے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی جاری رکھے۔جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا کہ عبادت میں مصروف بیگناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔پاکستان پیپلز پارٹی اور اسکے کارکن دہشت گردی کا شکار خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں،سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ بیگناہوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانیوالوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔
سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید نے ترلائی واقعی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،واقعہ کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کیا جانا چاہیے،پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن اس المناک واقعے پر متاثرین کے غم میں شریک ہیں۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک نے کہا کہ اسلام آباد کی امام بارگاہ کے شہیدوں کیلئے دل رنجیدہ ہے،انسانیت سوز واقعے میں زخمی ہونیوالوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن خود دہشت گردی کا شکار رھے ہیں،حکومت فوری طور پر نیشنل ایکشن پروگرام پر فوری عمل درآمد شروع کرے۔








