رانا مشہود احمد کی 92 نیوز کو 11 ویں سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے 92 نیوز کو 11 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے چینل کی پیشہ وارانہ مہارت، لگن اور عوام کو باخبر رکھنے میں اس کے مسلسل کردار کو سراہا جبکہ صحافتی معیار کو مضبوط بنانے اور پاکستان کے میڈیا منظرنامہ میں اس کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔وزیراعظم آفس سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں رانا …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے 92 نیوز کو 11 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے چینل کی پیشہ وارانہ مہارت، لگن اور عوام کو باخبر رکھنے میں اس کے مسلسل کردار کو سراہا جبکہ صحافتی معیار کو مضبوط بنانے اور پاکستان کے میڈیا منظرنامہ میں اس کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔وزیراعظم آفس سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں رانا مشہود احمد نے 92 نیوز کی ٹیم اور انتظامیہ کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ گیارہ برسوں کے دوران چینل نے عوامی آگاہی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 92 نیوز نے مسلسل ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا اور رپورٹنگ میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار برقرار رکھا جسے انہوں نے ایک باخبر اور ترقی پسند معاشرے کے لئے ناگزیر قرار دیا۔ چینل کے صحافیوں اور عملے کی محنت اور وابستگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کاوشیں قومی میڈیا کے شعبے پر مثبت اثر ڈالتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سنگِ میل ہر پاکستانی کے لئے فخر کا لمحہ ہے کیونکہ یہ میڈیا کے میدان میں عمدگی، معیار اور پیشہ وارانہ صلاحیت کی علامت ہے، 92 نیوز کی خدمات قیمتی اور قابلِ ستائش ہیں۔

رانا مشہود احمد نے 92 نیوز کی مستقبل کی کامیابی، ترقی اور مسلسل پیشرفت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ چینل پاکستانی میڈیا کی ترقی اور صحافت کے فروغ میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کی ترقی اور صحافتی اقدار کو مضبوط بنانے میں 92 نیوز کا کردار قابلِ تحسین اور دیرپا اہمیت کا حامل ہے۔