ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش/ہلکی برف باری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کل ہفتہ کو اسلام آباد اور …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود سے ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش/ہلکی برف باری کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کل ہفتہ کو اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ دن کے اوقات میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں کل ہفتہ کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، شیخوپورہ، نارووال، سیالکوٹ اور گردو نواح میں چند مقامات پر علی الصبح /صبح ملکی سے درمیانی دھند کی توقع ہے۔خیبر پختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔بلوچستان میں کل ہفتہ کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

سندھ میں میں کل ہفتہ کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ صبح/رات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سر درہا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پارا چنار 24، کالام 20، دیر (بالائی 17، زیریں 01)، چترال 11، میر خانی، دروش 09، مالم جبہ 08، پتن 05، کاکول اور بالاکوٹ میں ایک ملی میٹر ریکار ڈ ہوئی۔