اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور نےعازمینِ حج 2026ء کے لئے اہم الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سعودی ویزا بائیو ایپ سے بائیو میٹرک مکمل کرنے کے لئے 8 فروری 2026 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ عازمینِ حج کی سہولت کے لئے ملک بھر میں قائم 6 تاشیر سینٹرز ہفتہ اور اتوار کو بھی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک …
عازمینِ حج کی بائیو میٹرک کے لئے ملک بھر کے 6 تاشیر سینٹرز ہفتہ اور اتوار کو کھلے رہیں گے

مزید خبریں
اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور نےعازمینِ حج 2026ء کے لئے اہم الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سعودی ویزا بائیو ایپ سے بائیو میٹرک مکمل کرنے کے لئے 8 فروری 2026 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
عازمینِ حج کی سہولت کے لئے ملک بھر میں قائم 6 تاشیر سینٹرز ہفتہ اور اتوار کو بھی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ عازمین اپنی تصدیق کا عمل بروقت مکمل کر سکیں تاہم ترجمان نے تاکید کی ہے کہ سینٹرز پر رش سے بچنے کے لئے عازمین موبائل ایپ "سعودی ویزا بائیو” کے ذریعے گھر بیٹھے ہی فنگر پرنٹ مکمل کرنے کو ترجیح دیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بائیو میٹرک مکمل کرنے کی آخری تاریخ 8 فروری ہے۔بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ 80 سال سے زائد عمر کے عازمینِ حج کو بائیو میٹرک کے عمل سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔وزارتِ مذہبی امور نے تمام عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفرِ حج کی تیاریوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کے لئے اتوار تک اپنی بائیو میٹرک ہر صورت مکمل کر لیں۔








