سبط علی شہید کی نماز جنازہ ترلائی کلاں میں ادا کردی گئی

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):سبط علی شہید کی نماز جنازہ ترلائی کلاں میں ادا کردی گئی۔ وزارت پارلیمانی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن اسمبلی راجہ خرم نواز بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے نماز جنازہ کے بعد اہل خانہ سے گفتگو میں ان کے حوصلے کو سراہا اور کہا کہ یہ شہدا ہمارا فخر …

اسلام آباد۔6فروری (اے پی پی):سبط علی شہید کی نماز جنازہ ترلائی کلاں میں ادا کردی گئی۔ وزارت پارلیمانی امور کے ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن اسمبلی راجہ خرم نواز بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے نماز جنازہ کے بعد اہل خانہ سے گفتگو میں ان کے حوصلے کو سراہا اور کہا کہ یہ شہدا ہمارا فخر ہیں، دہشتگردی کے خلاف یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کے لئے بھرپور کارروائیاں کررہے ہیں۔ اسلام آباد سمیت پورے ملک میں امن و امان کو یقینی بنارہے ہیں۔ یہ دہشتگرد اس قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے شہید کے اہل خانہ سے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بھی تعزیت کی۔