اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار …
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 700کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 27 ہزار 700 کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1490.35 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ2.671 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1200.85 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.305 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.151 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








