اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ترلائی کلاں امام بارگاہ کے شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز بھی شہدا کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے نماز جنازہ کے بعد اہل خانہ سے گفتگو میں ان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں، دہشتگردی کے …
ترلائی کلاں امام بارگاہ کے شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ترلائی کلاں امام بارگاہ کے شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز بھی شہدا کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے نماز جنازہ کے بعد اہل خانہ سے گفتگو میں ان کے حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں، دہشتگردی کے خلاف یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کے لئے بھرپور کارروائیاں کررہے ہیں۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد سمیت پورے ملک میں امن و امان کو یقینی بنارہے ہیں، دہشتگرد اس قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔








