اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ترلائی خودکش دھماکہ میں شہید گلگت-بلتستان پولیس کے انسپکٹر بہادر علی کی نمازِ جنازہ رات گئے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی جی پی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ، اعلیٰ پولیس افسران اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کے ہمراہ نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔ پولیس کے چاک وچوبند …
ترلائی خودکش دھماکہ میں شہید گلگت-بلتستان پولیس کے انسپکٹر بہادر علی کی نمازِ جنازہ مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):ترلائی خودکش دھماکہ میں شہید گلگت-بلتستان پولیس کے انسپکٹر بہادر علی کی نمازِ جنازہ رات گئے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی جی پی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی ، اعلیٰ پولیس افسران اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کے ہمراہ نمازِ جنازہ میں شریک ہوئے۔
پولیس کے چاک وچوبند دستہ نے شہید افسر کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔بیان میں بتایا گیا کہ شہید انسپکٹر بہادر علی کے جسدِ خاکی کو بعد میں مکمل ریاستی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر انسپکٹر بہادر علی کی قربانی کو بہادری، فرض شناسی اور بے لوث خدمت کا ایک شاندار نمونہ قرار دیا گیا اور ان کی شہادت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔








