نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے سفیررضا امیری مقدم کی ملاقات، پاکستان روابط کو مزید مضبوط بنانے کےلئے عزم کا اعادہ

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے سفیررضا امیری مقدم نے یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں ایک امام بارگاہ میں ہونے والے افسوسناک دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِ اعظم نے اس دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور دہشت گردی کی تمام اقسام …

اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے سفیررضا امیری مقدم نے یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اسلام آباد میں ایک امام بارگاہ میں ہونے والے افسوسناک دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

نائب وزیرِ اعظم نے اس دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور دہشت گردی کی تمام اقسام اور صورتوں کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ ایرانی سفیر نے نائب وزیرِ اعظم کو مختلف دو طرفہ ادارہ جاتی طریقہ کار کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا جن کا مقصد مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ نائب وزیرِ اعظم نے باہمی دلچسپی کے کلیدی ترجیحی شعبوں میں ایران کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنانے کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔