- Advertisement -
انقرہ ۔24ستمبر(اے پی پی)عراق اور شام میں سرحد پار آپریشن کے موضوع پر حکومت کو دئیے گئے اختیار میں مزید ایک سال کی توسیع سے متعلق ٰ بل کو ترکی کی قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق بل کو قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی، ریپبلکن پارٹی اور نیشنلسٹ پارٹی کے اسمبلی ممبران کے ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70919
- Advertisement -