حسن ابدال 07 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج حسن ابدال جیسے ادارے ملک و قوم کی تقدیر بدلنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اعلیٰ معیارِ تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاقی تربیت اس ادارے کا خاصہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیڈٹ کالج حسن ابدال میں منعقدہ سالانہ 'یومِ والدین' کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے …
کیڈٹ کالج حسن ابدال جیسے ادارے ملک و قوم کی تقدیر بدلنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

مزید خبریں
حسن ابدال 07 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج حسن ابدال جیسے ادارے ملک و قوم کی تقدیر بدلنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، اعلیٰ معیارِ تعلیم کے ساتھ بہترین اخلاقی تربیت اس ادارے کا خاصہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیڈٹ کالج حسن ابدال میں منعقدہ سالانہ ‘یومِ والدین’ کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔”میں مادرِ علمی کا قرض نہیں اتار سکتا” اپنے خطاب میں وفاقی وزیر نے ایک "ابدالین” ہونے پر گہرے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کی تمام تر کامیابیاں اسی ادارے کی مرہونِ منت ہیں۔
انہوں نے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں جن کے بچے اس عظیم درسگاہ کے طالبعلم ہیں۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی مادرِ علمی کا قرض تو نہیں اتار سکتے، تاہم اس کی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔شاندار عسکری و تربیتی مظاہرے اس سے قبل، کالج آمد پر گھڑ سوار کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی۔
خواجہ محمد آصف نے اساتذہ سے تعارف کے بعد کیڈٹس کی تیار کردہ تخلیقی مصنوعات کی نمائش دیکھی اور ان کی ذہانت کو سراہا۔ تقریب کے دوران رنگ برنگی وردیوں میں ملبوس کیڈٹس نے پی ٹی ڈرل، پریڈ، گھڑ دوڑ، نیزہ بازی، جمناسٹک اور ‘رنگ آف فائر’ کے حیرت انگیز کرتب دکھائے، جنہیں دیکھ کر حاضرین دنگ رہ گئے اور تالیوں کی گونج میں خوب داد دی۔تقسیمِ انعامات و رپورٹ کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) آصف سعید خٹک نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی، جس کے بعد مہمانِ خصوصی نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں یادگاری شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
تقریب میں ملک بھر سے کیڈٹس کے والدین، فیملیز اور سول و ملٹری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع ریفریشمنٹ سے کی گئی۔








