اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):رواں سال کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کے آخری روز تک ملک بھر میں 4 کروڑ 41 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔این ای او سی کے جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 5 سال سے کم عمر بچوں کے والدین پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیج سکتے ہیں، این ای او …
قومی انسدادِ پولیو مہم ، ملک بھر میں 4 کروڑ 41 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

مزید خبریں
اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):رواں سال کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم کے آخری روز تک ملک بھر میں 4 کروڑ 41 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔این ای او سی کے جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 5 سال سے کم عمر بچوں کے والدین پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیج سکتے ہیں، این ای او سی کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 29 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں.
سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،خیبر پختونخوا میں تقریباً 71 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،بلوچستان میں تقریباً 23 لاکھ 24 ہزار بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،اسلام آباد میں 4 لاکھ 55 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
این ای او سی کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں،4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا رہے ہیں،پولیو ورکرز کے لیے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے لازمی پلوائیں۔این ای او سی نے کہا کہ والدین اور کمیونٹی سے اپیل ہے کہ پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلَوائیں،پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے۔








