شہریوں کو صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیرسید عمران احمد شاہ

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی۔دورے کے دوران وفاقی وزیر نے علاج سے متعلق مسائل کو سمجھنے کے لیے مریضوں اور ان کے ساتھیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ …

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مختلف وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی۔دورے کے دوران وفاقی وزیر نے علاج سے متعلق مسائل کو سمجھنے کے لیے مریضوں اور ان کے ساتھیوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید اظہر نقوی بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔

پیشہ ورانہ ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہر مریض کے ساتھ احتیاط، وقار اور معیاری علاج فراہم کرنا چاہیےجبکہ تمام مریضوں کے لیے مفت ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانا چاہیے۔