سپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق کا معروف کوہ پیما شاہ دولت کی حادثاتی موت پر اظہارِ افسوس، اہلِ خانہ سے تعزیت

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معروف نوجوان پاکستانی کوہ پیما شاہ دولت کے ہنزہ میں آئس کلائمبنگ کے دوران حادثاتی طور پر گرنے سے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم شاہ دولت …

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معروف نوجوان پاکستانی کوہ پیما شاہ دولت کے ہنزہ میں آئس کلائمبنگ کے دوران حادثاتی طور پر گرنے سے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اتوار کوقومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تعزیتی پیغام میں سپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم شاہ دولت کی جرات، لگن اور نمایاں خدمات کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ دولت کی ناگہانی وفات نہ صرف ملک بلکہ عالمی کوہ پیمائی برادری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ شاہ دولت نے کے ٹو، نانگا پربت، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو سمیت دنیا کی بلند ترین چوٹیوں کو سر کر کے پاکستان کا نام روشن کیا اور اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور عزم کے ذریعے عالمی سطح پر ملک کی مثبت شناخت کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ دولت کی کوہ پیمائی کے شعبے میں خدمات، جذبے اور بہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے نمایاں کارنامے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوتے رہیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔