واشنگٹن ۔9فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ رواں سال کے آخر میں امریکا کا دورہ کریں گے تاکہ کئی اہم مسائل جن میں سب سے اہم تجارتی امور ہیں، پر بات چیت کی جا سکے۔العربیہ اردو کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ این بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ شی جن پنگ سال کے آخر میں وائٹ …
چین کے صدر رواں سال کے آخر میں امریکا کا دورہ کریں گے،ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔9فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ رواں سال کے آخر میں امریکا کا دورہ کریں گے تاکہ کئی اہم مسائل جن میں سب سے اہم تجارتی امور ہیں، پر بات چیت کی جا سکے۔العربیہ اردو کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ این بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ شی جن پنگ سال کے آخر میں وائٹ ہاؤس آئیں گے ،یہ دونوں ممالک دنیا کی سب سے بڑی طاقتیں ہیں اور ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اپریل میں چین کا دورہ کریں گے۔یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے خاص طور پر حالیہ تجارتی اور تکنیکی کشیدگی کے بعدنئی کوششیں کی جا رہی ہیں۔







