نیویارک۔9فروری (اے پی پی):عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.4 فیصد بڑھ کر 5029.09 امریکی ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جبکہ اپریل کی ترسیل کے لیے امریکی سونے کے فیوچرز میں بھی 1.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 5051.0 امریکی ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔ …
عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

مزید خبریں
نیویارک۔9فروری (اے پی پی):عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق پیر کو کاروباری سرگرمیوں کے دوران اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.4 فیصد بڑھ کر 5029.09 امریکی ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جبکہ اپریل کی ترسیل کے لیے امریکی سونے کے فیوچرز میں بھی 1.4 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 5051.0 امریکی ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔ اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی برقرار رہی جہاں سپاٹ سلور گزشتہ سیشن میں 10 فیصد اضافے کے بعد مزید 2.5 فیصد بڑھ گئی۔دیگر قیمتی دھاتوں میں پلاٹینم کی قیمت 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 2134.18 امریکی ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جبکہ پیلاڈیم 1.8 فیصد بڑھ کر 1737.75 امریکی ڈالر پر آ گیا۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی کمزوری اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی ہوئی دلچسپی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کا اہم سبب ہے۔







