رباط۔9فروری (اے پی پی):مراکش کے شمالی صوبے تطوان میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں چار افراد جاں بحق اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا ۔ شنہوا کےمطابق مقامی حکام نے بتایا کہ سیلابی ریلے میں لموعوجہ گاؤں کے قریب پانچ افراد کو لے جانے والی ایک گاڑی بہہ گئی ، ریسکیو ٹیموں نے چار لاشیں برآمد کر لی ہیں جبکہ ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔ …
مراکش میں شدید بارشیں، سیلاب میں چار افراد جاں بحق، ایک لاپتہ

مزید خبریں
رباط۔9فروری (اے پی پی):مراکش کے شمالی صوبے تطوان میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں چار افراد جاں بحق اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا ۔
شنہوا کےمطابق مقامی حکام نے بتایا کہ سیلابی ریلے میں لموعوجہ گاؤں کے قریب پانچ افراد کو لے جانے والی ایک گاڑی بہہ گئی ، ریسکیو ٹیموں نے چار لاشیں برآمد کر لی ہیں جبکہ ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔
مراکش کی وزارتِ داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں مراکش میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ایک لاکھ چون ہزار سے زائد افراد کو اپنے گھروں سے انخلا کرنا پڑا ہے۔
ادھر مراکش کے محکمہ موسمیات نے اورنج لیول موسمی الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پیر اور منگل تک شمالی افریقی ملک کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔







