وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کا بیان

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے ‘سابق وزیراعظم اور شریف خاندان نے اپنے خلاف مقدمے میں قانون کی پاسداری کی نئی تاریخی مثال قائم کی ہے ‘کہاتھا نہ شیر آئے گا ‘شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا ۔پیر کو اپنے بیان …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا ہے ‘سابق وزیراعظم اور شریف خاندان نے اپنے خلاف مقدمے میں قانون کی پاسداری کی نئی تاریخی مثال قائم کی ہے ‘کہاتھا نہ شیر آئے گا ‘شیر آئے گا اور سارا پاکستان دیکھے گا ۔پیر کو اپنے بیان میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف خاندان نے عدالتی فیصلے کے خلاف آئینی اور قانونی راستہ اختیار کیا اورہر پاکستانی شہری کی طرح شریف خاندان کو تمام قانونی حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کو بھی شریف خاندان کے قانونی اور بنیادی حقوق کا خیال رکھنا ہو گا۔

Leave a Reply