خیبرپختونخوا کی حکومت سابق فاٹا میں امن وامان کی صورتحال پرقابوپانے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے، ڈاکٹرطارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت سابق فاٹا میں امن وامان کی صورتحال پرقابوپانے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم این اے اقبال آفریدی کے نکات کاجواب دیتے ہوئے ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاکہ تیراہ کے عوام کوفوج یاوفاقی حکومت کے کسی ادارے نے ہجرت کیلئے نہیں کہا ہے، یہ موسم سرما میں ان کی صدیوں …

اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت سابق فاٹا میں امن وامان کی صورتحال پرقابوپانے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم این اے اقبال آفریدی کے نکات کاجواب دیتے ہوئے ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاکہ تیراہ کے عوام کوفوج یاوفاقی حکومت کے کسی ادارے نے ہجرت کیلئے نہیں کہا ہے، یہ موسم سرما میں ان کی صدیوں سے چلی آرہی روایت ہے، اس مرتبہ علاقہ کے عوام نے موسم میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیلئے رائے دی تھی۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ تیراہ میں کوئی غیرمعمولی آپریشن نہیں ہورہا۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت فاٹا کی صورتحال اورامن وامان پرقابوپانے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے،اگران سے معاملات سنبھالے نہیں جارہے تو ہم 28ویں ترمیم کے ذریعہ سابق فاٹا کودوبارہ وفاق کی ذمہ داری میں لینے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ ترلائی پرامن علاقہ ہے،ہماری کوشش رہی کہ دھماکہ کے بعدامدادی سرگرمیاں احسن اورموثرانداز میں جاری ہوں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی تھی، یہ ہمارافرض تھا،ہم نے جنازوں میں شرکت کی.

ہمارے وزیراورایم این ایز بھی موجودتھے،آخری شہید کی عمر7برس تھی، لوگ کسی مسلکی فکرکے بغیروہاں موجودتھے،آج اللہ تعالیٰ نے قوم اوراس علاقہ کے عوام کوصبرکے ساتھ یہ سانحہ برداشت کرنے کی ہمت دی اوردشمنوں کی سازشوں اور عزائم کوناکام بنایا،یہ وہ جذبہ تھاجوعوام کوبتاتاضروری تھا، دہشت گردی ایک چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے جوباتیں کی ہیں وہ دلوں کی آواز تھی، نیشنل ایکشن پلان اوردیگراقدامات اٹھانا ضروری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس نے ریاست کے خلاف ہتھیاراٹھائے ہیں وہ دہشت گردہے اوراس کے خلاف پوری قوم متحد ہے، پاکستان ہماراملک ہے اوراس کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے،اسی جذبہ سے دہشت گردی کاخاتمہ ممکن ہے۔