واشنگٹن ۔10فروری (اے پی پی):امریکی دفتر خارجہ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے اپنے تجارتی جہازوں کی رہنمائی کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، آبنائے ہرمز مشرق وسطی سے تیل کی فراہمی کے لیے اہم آبی گزرگاہ ہے۔العربیہ اردو کے مطابق امریکا کے سمندری ٹرانسپورٹ کے محکمے نے اپنی کشتیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایرانی پانیوں سے خود کو جس قدر ممکن ہو دور رکھیں، نیز …
امریکاایران کشیدگی ، آبنائے ہرمز کے لیے امریکی تجارتی کشتیوں کے لیے نئی ہدایات جاری
واشنگٹن ۔10فروری (اے پی پی):امریکی دفتر خارجہ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے اپنے تجارتی جہازوں کی رہنمائی کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، آبنائے ہرمز مشرق وسطی سے تیل کی فراہمی کے لیے اہم آبی گزرگاہ ہے۔العربیہ اردو کے مطابق امریکا کے سمندری ٹرانسپورٹ کے محکمے نے اپنی کشتیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایرانی پانیوں سے خود کو جس قدر ممکن ہو دور رکھیں، نیز اپنےتحفظ کے معاملے میں سمجھوتہ نہ کریں۔یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کہیں ایرانی بحریہ کے اہلکار ہوں تو بھی ان کے ساتھ امریکی تجارتی کشتیوں کا عملہ تعارض نہ کرے، حتی کہ ایرانی فوجی اگر ان کشتیوں پر زبردستی سوار بھی ہوں تو ان کی مزاحمت نہ کی جائے۔یاد رہے کہ یہ ہدایات امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کی جاری غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر جاری کی گئی ہیں۔









