انڈونیشیا کا غزہ میں استحکام فورس کے لئے8ہزار فوجی بھیجنے پر غور

جکارتہ ۔11فروری (اے پی پی):انڈونیشیا کے آرمی چیف جنرل مارولی سیمانجونتاک نے اعلان کیا ہے کہ انڈونیشی حکام غزہ کی پٹی میں صورت حال کے حل کے لیے امن مشن کے طور پر 8000 تک فوجی تعینات کر سکتے ہیں۔انڈونیشی اخبار "ٹیمپو" کے مطابق جنرل نے کہا کہ "ممکنہ طور پر ایک بریگیڈ تعینات کی جائے گی جس کی تعداد 5000 سے 8000 کے درمیان ہو سکتی ہے، تاہم ابھی …

جکارتہ ۔11فروری (اے پی پی):انڈونیشیا کے آرمی چیف جنرل مارولی سیمانجونتاک نے اعلان کیا ہے کہ انڈونیشی حکام غزہ کی پٹی میں صورت حال کے حل کے لیے امن مشن کے طور پر 8000 تک فوجی تعینات کر سکتے ہیں۔انڈونیشی اخبار "ٹیمپو” کے مطابق جنرل نے کہا کہ "ممکنہ طور پر ایک بریگیڈ تعینات کی جائے گی جس کی تعداد 5000 سے 8000 کے درمیان ہو سکتی ہے، تاہم ابھی اس پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور یہ تعداد حتمی نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ فوج بھیجنے کی ابھی با ضابطہ منظوری نہیں ملی، لیکن اس کی تربیت کا آغاز پہلے ہی کر دیا گیا ہے۔