اقوام متحدہ میں سوڈان کی وحدت اور سلامتی کے حوالے سے سعودی عرب کے موقف کا اعادہ

اقوام متحدہ ۔11فروری (اے پی پی):سعودی عرب نے سوڈان کے شہر الفاشر پر ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں کے دوران کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور حال ہی میں طبی مراکز، امدادی قافلوں اور شہری تنصیبات پر کیے گئے مجرمانہ حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا ہے۔العربیہ کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں بے گھر افراد اور نہتے شہری …

اقوام متحدہ ۔11فروری (اے پی پی):سعودی عرب نے سوڈان کے شہر الفاشر پر ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں کے دوران کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور حال ہی میں طبی مراکز، امدادی قافلوں اور شہری تنصیبات پر کیے گئے مجرمانہ حملوں کی شدید مذمت کا اعادہ کیا ہے۔العربیہ کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں بے گھر افراد اور نہتے شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔اسی تناظر میںاقوام متھدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب سفیر عبد المحسن بن خثیلہ نے سعودی عرب کے اس موقف کو دہرایا جو سوڈان کی وحدت، سلامتی، استحکام اور اس کے قانونی اداروں کے تحفظ کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریپڈ سپورٹ فورسز ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر بند کریں اور بین الاقوامی انسانی قوانین اور 11 مئی 2023 کو دستخط شدہ "اعلانِ جدہ” (سوڈان میں شہریوں کے تحفظ کا عہد) کے مطابق مستحقین تک امداد کی رسائی یقینی بنانے کے لیے اپنی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری پوری کریں۔یہ بیانات جنیوا میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں کے لیے سعودی عرب کے مستقل مشن کے ایک مکالمے میں شرکت کے دوران سامنے آئے۔ یہ مکالمہ الفاشر شہر اور اس کے گردونواح میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی زبانی بریفنگ اور ان کے حالیہ دورہ سوڈان کے حوالے سے منعقد کیا گیا تھا۔