واشنگٹن ۔11فروری (اے پی پی):امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) نے لبنانی فوج کی جانب سے گذشتہ دو ماہ کے دوران دوسری بار حزب اللہ کی زیر زمین سرنگ دریافت کرنے پر لبنانی فوج کی کارکردگی کو سراہا ہے۔العربیہ کے مطابق امریکی سینٹرل کمان کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کمان کے سرکاری اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ غیر سرکاری عناصر کی جانب سے گولہ بارود، میزائل …
حزب اللہ کی سرنگوں کا خاتمہ لبنان کے استحکام کے لیے اہم قدم ہے، امریکی سینٹرل کمان
واشنگٹن ۔11فروری (اے پی پی):امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) نے لبنانی فوج کی جانب سے گذشتہ دو ماہ کے دوران دوسری بار حزب اللہ کی زیر زمین سرنگ دریافت کرنے پر لبنانی فوج کی کارکردگی کو سراہا ہے۔العربیہ کے مطابق امریکی سینٹرل کمان کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کمان کے سرکاری اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ غیر سرکاری عناصر کی جانب سے گولہ بارود، میزائل اور خودکش ڈرون طیارے ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال ہونے والی سرنگوں کو ختم کرنا لبنان اور پورے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔
کوپر نے مزید کہا کہ یہ کامیابی لبنانی فوج کے پیشہ ورانہ کام کی عکاس ہے۔ انہوں نے امریکہ کی قیادت میں کام کرنے والی اس مکینیکل ٹیم کے کردار کی بھی تعریف کی جو اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والے وعدوں پر عمل درآمد میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ کوششیں سکیورٹی خطرات کو کم کرنے اور علاقائی استحکام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔









