تہران ۔11فروری (اے پی پی):ایران نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورہ امریکا سے قبل سفارتی کوششوں پر "تباہ کن دباؤ اور اثرات" کے حوالے سے خبردار کیا ہے، جہاں توقع ہے کہ وہ امریکی ایرانی مذاکرات پر توجہ مرکوز کریں گے۔العربیہ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تہران کسی تیز رفتار نتیجے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے …
اسرائیلی وزیر اعظم کا دورہ امریکا ، ایران نے مذاکرات پرتباہ کن اثرات سے خبردار کر دیا

مزید خبریں
تہران ۔11فروری (اے پی پی):ایران نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورہ امریکا سے قبل سفارتی کوششوں پر "تباہ کن دباؤ اور اثرات” کے حوالے سے خبردار کیا ہے، جہاں توقع ہے کہ وہ امریکی ایرانی مذاکرات پر توجہ مرکوز کریں گے۔العربیہ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تہران کسی تیز رفتار نتیجے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے اور ساتھ ہی تناؤ کم کرنے کے لیے خطے کے ممالک کی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جس فریق سے ہم مذاکرات کر رہے ہیں وہ امریکہ ہے اور یہ اسی کا فیصلہ ہے کہ وہ ان تباہ کن دباؤ اور اثرات سے آزاد ہو کر کام کرے جو خطے کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "صہیونی حکومت نے ایک تخریب کار کے طور پر بارہا ہمارے خطے میں امن کی طرف لے جانے والے کسی بھی سفارتی عمل کی مخالفت کی ہے۔







