بیونس آئرس۔11فروری (اے پی پی):کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی، جس کے باعث ان کے ہیلی کاپٹر کو طے شدہ مقام پر اترنے کے بجائے راستہ تبدیل کرنا پڑا۔صدر پیٹرو نے صدارتی انتظامیہ کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے ایک سرکاری اجلاس کے دوران بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ان کے ہیلی کاپٹر …
کولمبیا کے صدر پر قاتلانہ حملے کی کوشش، ہیلی کاپٹر کا راستہ تبدیل
بیونس آئرس۔11فروری (اے پی پی):کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خلاف مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی، جس کے باعث ان کے ہیلی کاپٹر کو طے شدہ مقام پر اترنے کے بجائے راستہ تبدیل کرنا پڑا۔صدر پیٹرو نے صدارتی انتظامیہ کے یوٹیوب چینل پر نشر ہونے والے ایک سرکاری اجلاس کے دوران بتایا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ ان کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا، "میں وہاں نہیں اترا جہاں مجھے اترنا تھا کیونکہ خدشہ تھا کہ جس ہیلی کاپٹر میں میں اور میرے بچے سوار تھے، اس پر فائرنگ کی جا سکتی ہے۔گستاوو پیٹرو کے مطابق اس صورتحال کے باعث پرواز کا رخ تبدیل کیا گیا اور ہیلی کاپٹر نے چار گھنٹے تک کھلے سمندر کے اوپر پرواز کی۔ "ہم وہاں پہنچے جہاں جانے کا منصوبہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ وہ اس طرح ممکنہ طور پر جان لیوا حملے سے محفوظ رہے۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔









