اقوام متحدہ ۔11فروری (اے پی پی):پاکستان نےسوڈان میں 2018 کے امن معاہدے کے دستخط کنندگان کے درمیان جاری سیاسی تعطل اور مسلح جھڑپوں میں خطرناک اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ نیک نیتی سے معاہدے پر دوبارہ کاربند ہوں اور اختلافات کو جامع مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس …
پاکستان کی سوڈان کے فریقین سے 2018 کے امن معاہدے پر ازسرِنو عملدرآمد کی اپیل

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔11فروری (اے پی پی):پاکستان نےسوڈان میں 2018 کے امن معاہدے کے دستخط کنندگان کے درمیان جاری سیاسی تعطل اور مسلح جھڑپوں میں خطرناک اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ نیک نیتی سے معاہدے پر دوبارہ کاربند ہوں اور اختلافات کو جامع مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی اتفاقِ رائے کی تجدید کا وقت ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال کو قابو نہ کیا گیا تو اس کی قیمت سب سے پہلے جنوبی سوڈان کے عوام کو چکانا پڑے گی اور اس کے سنگین علاقائی اثرات بھی مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس نازک مرحلے پر دوری اختیار کرنے کے بجائے مزید گہری اور مؤثر شمولیت کی ضرورت ہے۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے سوڈان میں اقوامِ متحدہ کے امن مشن (یواین ایم آئی ایس ایس ) کے کردار کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی سیاسی غیر یقینی صورتحال، بین القبائلی تشدد اور علاقائی اثرات کے پیش نظر مشن کا فعال اور مضبوط رہنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ یواین ایم آئی ایس ایس کی آئندہ مدت میں توسیع نہایت اہم ہے اور اس کے بنیادی ڈھانچے اور صلاحیتوں کو برقرار رکھا جانا چاہیے تاکہ جنوبی سوڈان کے عوام کی معاونت اور مزید بگاڑ کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے اقوامِ متحدہ کے عملے کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔پاکستانی سفیر نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل کی جانب سے جاری مالیاتی بحران کے باعث یو این ایم آئی ایس ایسکی آپریشنل صلاحیتوں پر پڑنے والے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشن کی گشتی سرگرمیوں میں کمی اور رسائی محدود ہونے سے شہریوں کے تحفظ اور امن دستوں کی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سلامتی کونسل کی جانب سے منظور شدہ 17 ہزار فوجیوں میں سے اس وقت تقریباً 9 ہزار 700 اہلکار ہی یونیمس میں موجود ہیں، جبکہ پڑوسی ملک سوڈان میں جاری تنازع کے باعث اپریل 2023 سے اب تک تقریباً 13 لاکھ افراد جنوبی سوڈان منتقل ہو چکے ہیں، جس سے وہاں کے پہلے سے دباؤ کا شکار نظام پر مزید بوجھ پڑا ہے۔پاکستانی مندوب نے زور دیا کہ یواین ایم آئی ایس ایس کی مدت میں توسیع کی جائے اور امن مشنز کے لیے مقررہ مالی واجبات بروقت اور مکمل طور پر ادا کیے جائیں۔








