چین میں الیکٹرک گاڑیوں کا دنیا کا سب سے بڑا چارجنگ نیٹ ورک قائم، رواں سال نیوانرجی گاڑیوں کا تناسب 15 فیصد تک پہنچنے کا امکان

بیجنگ۔11فروری (اے پی پی):چین نے الیکٹرک گاڑیوں کا دنیا کا سب سے بڑا چارجنگ نیٹ ورک قائم کر لیا ہے اور ملک میں رواں سال نیوانرجی گاڑیوں کا تناسب 15 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق حالیہ برسوں میں کم لاگت ، ماحول دوستی اور سمارٹ کارکردگی جیسی خوبیوں کی بدولت نیو انرجی گاڑیاں چین کی صارفی مارکیٹ میں تیزی سے مقبول ہو رہی …

بیجنگ۔11فروری (اے پی پی):چین نے الیکٹرک گاڑیوں کا دنیا کا سب سے بڑا چارجنگ نیٹ ورک قائم کر لیا ہے اور ملک میں رواں سال نیوانرجی گاڑیوں کا تناسب 15 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ سی جی ٹی این کے مطابق حالیہ برسوں میں کم لاگت ، ماحول دوستی اور سمارٹ کارکردگی جیسی خوبیوں کی بدولت نیو انرجی گاڑیاں چین کی صارفی مارکیٹ میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں، 2025 تک چین کی مارکیٹ میں نیو انرجی گاڑیوں کا تناسب 12 فیصد تک پہنچ گیا اور توقع ہے کہ 2026 میں یہ تناسب 15 فیصد ہو جائے گا ۔

رپورٹ کے مطابق طویل فاصلے کے سفر اور دور دراز علاقوں میں چارجنگ سہولت کی دستیابی صارفین کے لیے پریشانی کا باعث رہی ہے لیکن چین میں چارجنگ نیٹ ورک کی مسلسل توسیع اور بہتری کے ساتھ یہ مسئلہ بتدریج ختم ہوتا جا رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق چین نے برقی گاڑیوں کا دنیا کا سب سے بڑا چارجنگ نیٹ ورک قائم کر لیا ہے۔ ایکسپریس وے کے سروس ایریاز میں چارجنگ سہولیات کی کوریج 98 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 19 صوبوں نے ” ہر گاؤں تک ” چارجنگ سہولت کی مکمل فراہمی یقینی بنا دی ہے۔

دسمبر 2025ء کے اختتام تک ملک بھر میں برقی گاڑیوں کی چارجنگ سہولیات کی تعداد 20.092 ملین تک پہنچ چکی تھی۔2006ء میں پہلے چارجنگ اسٹیشن کے قیام سے لے کر جون 2019 میں چارجنگ سہولیات کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچنے میں 13 سال لگے، 10 لاکھ سے ایک کروڑ تک پہنچنے میں 5 سال لگے تاہم ایک کروڑ سے دو کروڑ تک کا سفر صرف 18 ماہ میں طے ہوا۔ اس تیز رفتار اضافے کے پس منظر میں چینی طرزِ جدیدیت کا منفرد ادارہ جاتی نظام کارفرما ہے۔

مختلف محکموں کی جانب سے مشترکہ عملی منصوبوں کے اجراء سے لے کر چارجنگ سہولیات، نئی توانائی کے ذخیرے اور ورچوئل پاور پلانٹس جیسے شعبوں میں مربوط پیش رفت تک، چینی طرزِ جدیدیت کی نظامی برتری نے اہم عوامی منصوبوں اور صنعتی پروگراموں کو ہم آہنگ انداز میں آگے بڑھانے کی ضمانت فراہم کی ہے۔