اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں پولیس پر دہشت گردانہ فائرنگ کے نتیجے میں …
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔11فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں پولیس پر دہشت گردانہ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت چار اہلکاروں کی شہادت کی خبر انتہائی دکھ اور تشویش کا باعث ہے،
یہ واقعہ واضح کرتا ہے کہ امن دشمن عناصر ایک بار پھر ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر قوم اپنے محافظوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔ شہداء نے فرض کی ادائیگی میں اپنی جانیں قربان کر کے بہادری کی نئی داستان رقم کی، شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور دعا گو ہوں اللہ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








